بستر پر مہوش حیات کی تصویر دیکھ کر پاکستانیوں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر لگانا شروع کردیں

بستر پر مہوش حیات کی تصویر دیکھ کر پاکستانیوں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا ...
بستر پر مہوش حیات کی تصویر دیکھ کر پاکستانیوں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر لگانا شروع کردیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے طویل عرصے بعد گزشتہ دنو ں اپنے لمبے بال ترشوا کر چھوٹے کروائے اور اس نئی ’لُک‘ کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی جہاں لوگ پہلے کی طرح ان کی خوبصورتی کی تعریف تو کر رہی رہے ہیں مگر انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ جو فقرہ لکھا، اس نے لوگوں کی تفریح طبع کا سامان بھی کر دیا اور وہ مزاحیہ میمز بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس تصویر میں مہوش حیات سونے کے لباس میں بستر پر نیم دراز ہوتی ہیں اور سامنے کافی کا مگ رکھا ہوتا ہے۔ کیپشن میں وہ لکھتی ہیں کہ ”اس طرح بیدار ہوئی۔“

مہوش حیات کی اس ٹویٹ پر جوابی ٹویٹس میں لوگوں نے مختلف قسم کی مزاحیہ تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ وہ ’اس طرح بیدار ہوئے۔‘ایک شخص نے بکھرے بالوں اور آدھی بند آنکھوں کے ساتھ جمائی لینے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس طرح بیدار ہوا۔‘علی نامی ایک صارف نے لمبے بالوں والی ایک بدمست بلی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس طرح بیدار ہوا۔

شان نامی ایک منچلے نے تو علامہ خادم حسین رضوی کی تصویر ہی پوسٹ کر ڈالی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح ہشاش بشاش اور توانائی سے بھرپور نظر آ رہے ہوتے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ شان نے بھی وہی فقرہ لکھا کہ ”اس طرح بیدار ہوا۔“

مزید :

تفریح -