سشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی

سشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی
سشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کی ایک بڑی خواہش پوری ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی فلم دل بیچارا کے متعلق خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کرے۔ یہ فلم سشانت کی خودکشی کے باعث ان کی آخری فلم بھی ثابت ہوئی۔ اب اس فلم کو آئی ایم ڈی بی پر نہ صرف 10/10کی ریٹنگ مل چکی ہے بلکہ اسے محض 24گھنٹوں میں ساڑھے 7کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ پلیٹ فارم پر مقبول ترین فلم قرار پا چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’دل بیچارا‘ ہالی ووڈ کی فلم ’دی فالٹ اِن آور سٹارز‘ کا ری میک ہے جو ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر 24جولائی کو شام ساڑھے 7بجے ریلیز ہوئی اور ریلیز کے چند گھنٹے بعد ہی اس فلم کو 10/10کی ریٹنگ مل گئی۔ اس وقت تک 62ہزار ووٹوں کے ساتھ فلم کی ریٹنگ 9.6/10ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے مداح ان کی موت کے بعد سے اب تک انہیں خراج تحسین پیش کرتے آ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے ایک مداح نے ’اوریو بسکٹس‘ کا استعمال کرتے ہوئے سشانت کی ایک خوبصورت شبیہہ بنا کر اس کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جو بے حد مقبول ہو رہی ہے۔

مزید :

تفریح -