خواتین کے گھروں میں گھس کر ان کے زیر جامے پھاڑنے والا شخص گرفتار

خواتین کے گھروں میں گھس کر ان کے زیر جامے پھاڑنے والا شخص گرفتار
خواتین کے گھروں میں گھس کر ان کے زیر جامے پھاڑنے والا شخص گرفتار

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خواتین کے ہاسٹلز اور گھروں میں گھس کر ان کے زیرجامے پھاڑنے والا ملزم بالآخر دھر لیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 26سال ہے اور وہ بھارتی شہر اندور کا رہائشی ہے۔ وہ خواتین کے فلیٹس اور پی جیز (PGs)میں رات کے وقت گھس جاتا اور ان کے زیرجامے پھاڑ کر فرار ہو جاتا تھا۔ اسے بالآخر گزشتہ روز وجے نگر کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ملزم کی وجہ سے علاقے کی خواتین، بالخصوص ہاسٹلز اور پے انگ گیسٹ کے طور پر رہنے والی لڑکیاں شدید خوف کا شکار تھیں اور رات کو سو بھی نہیں پاتی تھیں۔ یہ شخص الماریوں میں پڑے ان کے زیر جامے پھاڑتا تھااور بھاگ جاتا تھا۔ کئی بار اس کے گھسنے پر لڑکیاں جاگ بھی گئیں لیکن یہ پھر بھی کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا۔ وجے نگر پولیس سٹیشن کے انچارج تہذیب قاضی کا کہنا تھا کہ ”درجنوں لڑکیوں کی طرف سے شکایت درج کروانے پر ہم نے سکیورٹی گارڈز اور نگر سرکھشا سمیتی کے ساتھ مل کر اس شخص کا سراغ لگانے کی کوشش کی اور بالآخر گزشتہ روزملزم ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا، اسے پکڑ لیا گیا۔دوران تفتیش ملزم کی شناخت شری کانت کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا اور علاقے میں چوری کی وارداتیں بھی کر چکا تھا۔ “

مزید :

بین الاقوامی -