بٹ کوئن کے ذریعے دنیا بھر سے مجرمانہ کارروائیوں سے اکٹھا ہونے والا پیسہ سب سے زیادہ کس ملک جاتا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے

بٹ کوئن کے ذریعے دنیا بھر سے مجرمانہ کارروائیوں سے اکٹھا ہونے والا پیسہ سب سے ...
بٹ کوئن کے ذریعے دنیا بھر سے مجرمانہ کارروائیوں سے اکٹھا ہونے والا پیسہ سب سے زیادہ کس ملک جاتا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے

  

ہیلسنکی(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں اور جرائم پیشہ لوگوں کی مالی معاونت کے سراغ لگاتی اور ملک ملک سے حساب مانگتی اور ان پر پابندیاں لگاتی پھر رہی ہے لیکن اب ایک یورپی ملک کے متعلق ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ویب سائٹ ambcrypto.com کے مطابق مالی تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائنز‘ میں مجرمانہ کارروائیوں سے اکٹھا ہونے والا پیسہ سب سے زیادہ یورپی ملک فن لینڈ جاتا ہے۔

سائفر ٹریس (CipherTrace)کے چیف فنانشل اینالسٹ جان جیفریز نے ویب سائٹ ambcrypto.com سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”اگر ممالک کی بات کی جائے تو مجرمانہ کارروائیوں سے حاصل ہونے والی رقوم سب سے زیادہ فن لینڈ منتقل ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے چین، روس اور امریکہ ودیگر ممالک کا نام لیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔ فن لینڈ میں زیادہ بٹ کوائنز جانے کی ایک بڑی وجہ لوکل بٹ کوائنز ہیں جن کی بٹ کوائنز کا بٹ کوائنز کے ساتھ ایکسچینج بہت آسان ہے۔ گزشتہ سال بٹ کوائنز فن لینڈ میںسب سے زیادہ 12.1فیصد ایکسچینج ہوئے۔ دوسرے نمبر پر روس میں 5.21فیصد، تیسرے نمبر پر برطانیہ میں 0.69فیصد اور چوتھے نمبر پر چین میں 0.31فیصد ایکسچینج ہوئے۔ “

مزید :

بین الاقوامی -