سونا 3500 روپے مہنگا، اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

سونا 3500 روپے مہنگا، اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
سونا 3500 روپے مہنگا، اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی مہنگائی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایک ہی دن میں 3500 روپے مہنگا ہوگیا۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 943 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ کا اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے جس کے باعث ایک ہی دن میں اس کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

 مقامی سطح پر سونا 3500 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 6 ہزار 567 روپے ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -