”کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے“ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

”کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے“ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا
”کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے“ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے روشنیوں کے شہر کراچی میں مزید بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے جس کے باعث پانی میں ڈوبے شہری تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا تیسرا سپیل برس چکا جس دوران کہیں کہیں کافی تیز بارش دیکھنے میں آئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ موسلادھار بارش کے باعث کراچی شہر پانی میں ڈوب چکا ہے اور سڑک پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب چکی ہیں جبکہ لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -