کورونا ویکسین ، دنیا کے دوسرے امیر شخص بل گیٹس نے جیب سے پیسے دے کر پوری دنیا کو بڑی خوشخبری سنادی

کورونا ویکسین ، دنیا کے دوسرے امیر شخص بل گیٹس نے جیب سے پیسے دے کر پوری دنیا ...
کورونا ویکسین ، دنیا کے دوسرے امیر شخص بل گیٹس نے جیب سے پیسے دے کر پوری دنیا کو بڑی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا ویکسین کے حوالے سے پوری دنیا کو خوشخبری سنادی۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی فارماسیوٹیکل کمپنی " ایس کے بائیو سائنس"  جون 2021 تک کورونا ویکسین کی 20 کروڑ خوراکیں تیار کرلے گی۔ اس بات کا اظہار انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو لکھے گئے خط میں کیا ہے۔

خیال رہے کہ بل گیٹس نے رواں سال مئی میں ایس کے بائیو سائنس کو 36 لاکھ ڈالر دیے تھے ، بل گیٹس کی جانب سے مہیا کیے گئے فنڈز کے ذریعے مذکورہ فارما کمپنی کورونا کی ویکسین پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔