”انگلینڈ کیخلاف سیریز میں دباﺅ میزبان ٹیم پر ہو گا کیونکہ۔۔۔“ پاکستان کے سابق سپنر بھی میدان میں آ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سا بق ٹیسٹ سپنر توصیف احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں دباﺅ میزبان ٹیم پر ہو گا، ایک کھلاڑیوں پر انحصار کے بجائے سب ذمہ داری لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش سرزمین پر حریف ٹیم کو دباﺅ میں لانے کیلئے 300 سے زیاہ رنز سکور بورڈ پر سجانے ہوں گے۔ ہمارے پاس بیٹنگ میں کچھ ایشوز ہوں گے لیکن یونس خان اور مصباح کرکٹرز کو اچھے طریقے سے گائیڈ کرکے میدان میں اتارنا ہو گا کیونکہ ہمارے پاس کافی باصلاحیت نوجوان فاست باﺅلرز موجود ہیں جو میچ میں 22 وکٹیں لے سکتے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کے خلاف بہترین پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتی ہے، ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار کے بجائے سب ذمہ داری لیں گے تو کامیابی کے مواقع بڑھیں گے، ہماری کرکٹ کی تمام کریم آفیشلز کی صورت میں ٹیم کے ساتھ ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں انگلش ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کو سامنے رکھ کر پلاننگ بنانا ہو گی، ہم وقت سے پہلے وہاں پر موجود ہیں، اس لئے کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ ہوچکا ہو گا، میری رائے میں یہ ایک بہترین سیریز ہوگی۔