پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے پہلا چارجنگ سٹیشن فعال ہو گیا، یہ کس شہر میں ہے؟ زبردست خبر آ گئی

پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے پہلا چارجنگ سٹیشن فعال ہو گیا، یہ ...
پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے پہلا چارجنگ سٹیشن فعال ہو گیا، یہ کس شہر میں ہے؟ زبردست خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے پہلا چارجنگ سٹیشن اسلام آباد میں قائم اور فعال کر دیا گیا ہے جس کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کے مالک افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کیلئے پہلے الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجر کی سپلائی، تنصیب اور کمیشن کی کامیابی کے بعد چارجنگ سٹیشن کو فعال کر دیا گیا۔ ترجمان وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے اس اقدام کو ملک کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے جس سے جلد ہی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والی گاڑیایوں کی ریل پیل ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کے حالیہ ٹویٹ کے مطابق الیکٹریکل وہیکل چارجنگ سٹیشن کے افتتاح سے مستقبل میں بجلی کی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں ای وہیکل مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام پر صرف ایک فیصد ڈیوٹی ہوگی، وزارت سائنس وٹیکنالوجی مستقبل میں گاڑیوں کو بیٹری پر منتقل کرنے کی پالیسی پر بھی کام کر رہی ہے۔

مزید :

کھیل -