لڑکی کے شادی سے انکار پر لڑکے نے انتہائی شرمناک حرکت کردی

لڑکی کے شادی سے انکار پر لڑکے نے انتہائی شرمناک حرکت کردی
لڑکی کے شادی سے انکار پر لڑکے نے انتہائی شرمناک حرکت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لڑکی کے شادی سے انکار پر اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ فیصل آباد نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے والے ملزم اسفند یار کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔  ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر ویڈیوز اور تصاویر حاصل کیں لیکن لڑکی کی جانب سے شادی سے انکار انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے متاثرہ لڑکی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔