کراچی میں فوج طلب کرنے کا مطالبہ

کراچی میں فوج طلب کرنے کا مطالبہ
کراچی میں فوج طلب کرنے کا مطالبہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان خان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کو ہدایات دیں۔انہوں نے پاک فوج سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے۔خرم شیر زمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر بلدیات صرف دو دن میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں،افسوسناک امر ہے کہ کراچی بارش میں ڈوب چکا ہے لیکن سید ناصر حسین شاہ سب اچھا ہے، کا رٹا لگا رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ صورتحال میں سب اچھا ہے، کی رٹ لگانے والے حکمران کراچی دشمنی کا فرض ادا کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -