انڈیا نے چین کی مزید 47 ایپس بند کردیں، 250 مزید ایپلی کیشنز کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

انڈیا نے چین کی مزید 47 ایپس بند کردیں، 250 مزید ایپلی کیشنز کے ساتھ کیا کرنے جا ...
انڈیا نے چین کی مزید 47 ایپس بند کردیں، 250 مزید ایپلی کیشنز کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لداخ کی گلوان وادی میں چین کے ہاتھوں سبکی کا سامنا کرنے والے انڈیا نے مزید 47 چینی موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی۔ یہ پابندی ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلی کیشنز پر پابندی کے تقریباً ایک ماہ بعد لگائی گئی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق منسٹری آف الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے 47 چینی ایپس پر صارفین کی پرائیویسی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان ایپلی کیشنز میں وہ متبادل ایپس بھی شامل ہیں جن پر جون کے مہینے میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ 47 ایپس میں ٹک ٹاک لائٹ، شیئر اِٹ لائٹ، بیگو لائیو لائٹ اور وی ایف وائی لائٹ بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں انڈیا نے آن لائن شاپنگ کے چینی ادارےعلی بابا سے منسلک 250 ایپس کی لسٹ تیار کی ہے، ان ایپس کی نگرانی کی جارہی ہے اور امکان ہے کہ ان پر بھارتی صارفین کا ڈیٹا چینی ایجنسیوں کودینے کا الزام لگا کر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -سائنس اور ٹیکنالوجی -