آئرلینڈ نے انگلینڈ کیخلاف بند سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے پر اعتراض کر دیا، حیران کن منطق بھی دیدی

آئرلینڈ نے انگلینڈ کیخلاف بند سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے پر اعتراض کر دیا، حیران ...
آئرلینڈ نے انگلینڈ کیخلاف بند سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے پر اعتراض کر دیا، حیران کن منطق بھی دیدی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف بند سٹیڈیم میں کھیلنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالی کرسیوں کے باعث فیلڈرز کو وائٹ بال پکڑنے میں مسئلہ ہو رہا ہے، ایجز باؤل کے میدان میں کرسیاں سفید ہونے سے بھی بہت مشکل پیش آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے انگلینڈ کے ساتھ بند سٹیڈیم میں کھیلنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کے باعث میچز بند سٹیڈیم میں بغیر تماشائیوں کے کھیلے جا رہے ہیں اور خالی کرسیوں کے باعث فیلڈرز کو وائٹ بال پکڑنے میں مسئلہ ہورہا ہے، ایجز باؤل کے میدان میں تو کرسیاں بھی سفید ہیں، اس لئے وائٹ بال پکڑنے میں مشکل پیش آئے گی۔

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ اس وقت ویسٹ انڈیز کیخلاف بغیر تماشائیوں کے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے اور اس کے بعد پاکستان کیخلاف بھی تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز شیڈول ہے، جو تماشائیوں کے بغیر ہی کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں رفتہ رفتہ بحال ہورہی ہیں اور کرکٹ سمیت دیگر مقابلے بند سٹیڈیم میں بغیر تماشائیوں کے کھیلے جارہے ہیں۔ اس وجہ سے فیلڈرز کو بھی باؤنڈری پر کیپ، سویٹرز اور دیگر سامان رکھنا پڑ رہا ہے اور گیند اٹھانے کیلئے بھی باؤنڈری کے باہر خود ہی جانا پڑرہا ہے۔

مزید :

کھیل -