امریکہ کے مشیر قومی سلامتی اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے جس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا

امریکہ کے مشیر قومی سلامتی اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے جس کا علاج ابھی ...
امریکہ کے مشیر قومی سلامتی اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے جس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ رابرٹ اوبرائن کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور خود کو سیلف آئسولیٹ کرچکے ہیں۔ وہ ایک محفوظ جگہ سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رابرٹ اوبرائن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کو کوئی خطرہ نہیں ہے، نیشنل سکیورٹی کونسل کے امور بھی بلا تعطل جاری ہیں۔

رابرٹ اوبرائن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سب سے سے پہلے بلومبرگ نے دی تھی۔  بلومبرگ کے مطابق رابرٹ اوبرائن کو کورونا ایک فیملی فنکشن میں شرکت کی وجہ سے لگا۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -