ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ،حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی:شہباز شریف

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ،حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی:شہباز ...
ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ،حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری عروج پر ہے ،حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ۔ان کاکہنا تھا کہ حکومت نے عام آدمی کی ریلیف نہیں دیا ،چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ڈالر 170 کاہوگیا،پیداواری اہداف میں ناکام ہوچکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈ یا ٹاک کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں گندم کی قلت پیدا ہو گئی ، سرکاری آٹاکھانے کے قابل نہیں، عوام مہنگاآٹاخریدنے پرمجبورہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ بدترین گورننس کی مثال ہے، عیدکے بعدآل پارٹیزکانفرنس بلائی جائےگی،اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں لائحہ عمل پیش کریں گی،حکومت سے جان چھڑانااولین ترجیح ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا نا لائق اورنا اہل حکومت مسلط ہے ،اس حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ،ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -