شوہر کا گھریلو ملازمہ کے ساتھ معاشقہ، بیوی عدالت پہنچ گئی، ایسا انکشاف کہ کوئی بھی حیران رہ جائے

شوہر کا گھریلو ملازمہ کے ساتھ معاشقہ، بیوی عدالت پہنچ گئی، ایسا انکشاف کہ ...
شوہر کا گھریلو ملازمہ کے ساتھ معاشقہ، بیوی عدالت پہنچ گئی، ایسا انکشاف کہ کوئی بھی حیران رہ جائے

  

بحرین (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین میں ایک خاتون نے اس وقت طلاق سے عدالت کیلئے رجوع کرلیا جب اسے پتا چلا کہ اس کے شوہر کا گھریلو ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلق ہے۔

خاتون نے خلع کیلئے دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر اس کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے اور گھریلو ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے ہوئے ہے۔

ذیلی عدالتوں نے خاتون کا دعویٰ مسترد کردیا جس کے بعد اس نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا۔ اعلیٰ عدالت نے دونوں ذیلی عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے دیگر کئی خواتین سے بھی شادیاں رچا رکھی ہیں۔ خاتون کے 5 بچے ہیں، اعلیٰ عدالت نے اس کا کیس دوبارہ ایپلٹ کورٹ میں بھیج دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -