امریکہ کو ایک بار پھر پاکستان کی ضرورت پڑ گئی، مدد مانگنے کون سی اہم ترین شخصیت آرہی ہے؟ جانیے

امریکہ کو ایک بار پھر پاکستان کی ضرورت پڑ گئی، مدد مانگنے کون سی اہم ترین ...
امریکہ کو ایک بار پھر پاکستان کی ضرورت پڑ گئی، مدد مانگنے کون سی اہم ترین شخصیت آرہی ہے؟ جانیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن مذاکرات زلمی خلیل زاد منگل کو پاکستان پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زلمی خلیل زاد پاکستان میں بین الافغان مذاکرات کیلئے تعاون مانگنے آرہے ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد سے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کی سول عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ زلمے خلیل زاد اسلام آباد سے افغان دارالحکومت کابل روانہ ہوں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -