”بے روز گاری نے مولانا فضل الرحمان کو ڈاکیا بنا دیا “

”بے روز گاری نے مولانا فضل الرحمان کو ڈاکیا بنا دیا “
”بے روز گاری نے مولانا فضل الرحمان کو ڈاکیا بنا دیا “

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بے روز گاری نے مولانا کو ڈاکیے کا کردار ادا کرنے پر مجبور کردیا ،ایک کرپٹ سے دوسرے کرپٹ تک پیغام رسانی مولانا کی سیاست ہے۔شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی میڈ یا ٹاک پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ایک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں ،ناکام دھرنے کی خفت مٹانے کے لیے مولانا آئین کے تناظر میں پریشان ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا ان تلو ں میں تیل نہیں ،یہ تو نواز شریف کے لیے ائیر پورٹ نہ پہنچے ۔شہباز گل نے آج انہیں این آر او مل جائے تو مولانا فضل الرحمان کو پہنچاننے سے انکار کردیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ایک دوسرے کو گھسیٹنے والوں میں کمیشن ایجنٹ بن کر کیسا محسوس ہو رہا ہے ۔

مزید :

قومی -