گوگل نے ملازمین کو جون 2021 تک ورک فرام ہوم کی اجازت دے دی

گوگل نے ملازمین کو جون 2021 تک ورک فرام ہوم کی اجازت دے دی
گوگل نے ملازمین کو جون 2021 تک ورک فرام ہوم کی اجازت دے دی

  

پالو آلٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل کمپنی نے اپنے ملازمین کو جون 2021 تک ورک فراہم ہوم کی اجازت دے دی۔

پیر کے روز گوگل کی انتظامیہ نے ملازمین کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا ہے کہ جو ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں وہ اگلے سال کے وسط تک گھر سے ہی کام کریں گے۔ گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کی جانب سے کی جانے والی ای میل میں ملازمین سے 30 جون 2021 تک گھروں سے کام کرنے کا کہا گیا ہے۔

ای میل میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -