سعودی عرب، اقاموں میں مفت توسیع کردی گئی، کتنے ماہ کی رعایت ملی ہے؟ خوشخبری آگئی

سعودی عرب، اقاموں میں مفت توسیع کردی گئی، کتنے ماہ کی رعایت ملی ہے؟ خوشخبری ...
سعودی عرب، اقاموں میں مفت توسیع کردی گئی، کتنے ماہ کی رعایت ملی ہے؟ خوشخبری آگئی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے ملک سے باہر موجود غیر ملکی کارکنان کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کردی۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق توسیع ان غیر ملکیوں کے اقاموں میں کی گئی ہے جو ایگزٹ ری انٹری ویزہ پر اپنے ملکوں میں گئے ہوئے ہیں۔ اقاموں میں توسیع 3 ماہ کیلئے مفت کی گئی ہے۔ یہ سہولت ان غیر ملکی کارکنوں کو دی گئی ہے جن کے اقامے ختم ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ویزوں اور اقاموں میں توسیع کا حکم دیا تھا جس پر محکمہ پاسپورٹ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -