شہباز شریف کا پیر حسن احمد اور پروفیسر عنایت علی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

    شہباز شریف کا پیر حسن احمد اور پروفیسر عنایت علی خان کے انتقال پر اظہار ...

  

لاہور(این این آئی)اکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد کے انتقال پراظہار تعزیت کیا۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ علاوہ ازں شہبازشریف نینامور شاعر پروفیسر عنایت علی خان کے انتقال پربھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پروفیسر عنایت علی خان کا انتقال علم وادب کا بڑا نقصان ہے،قیام پاکستان کے وقت ہجرت کے غم سہنے والے پروفیسر عنایت علی خان تمام عمر اہل وطن کو ہنساتے رہے،بچوں کی کہانیاں اور نظمیں لکھ کر انہوں نے آنے والی نسلوں کی رہنمائی اور تربیت کے لئے کردار ادا کیا

مزید :

صفحہ آخر -