ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
زندگی میں اب کافی کچھ بدلے گا اور اس کا لگتا ہے کہ وقت شروع ہو چکا ہے آپ ابھی بڑے فیصلے کرنے کے لئے تیار ہو جائیں تاکہ بعد میں کوئی مشکل نہ ہو۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بہت زیادہ غصہ کرتے ہیں اور اس وجہ سے آجکل دماغ ٹھیک طور پر کام نہیں کر رہا۔ کثرت سے یاحیٰ یا قیوم کا ورد کریں اور خود کو سپرد اللہ کر دیں تو بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں کئی معاملات بلا وجہ خراب ہو رہے ہیں سوچتے کچھ ہیں اور ہوتا کچھ ہے۔ اس لئے خود کو نارمل کریں اور ابھی دل کی بات دل میں ہی رکھیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں جس نے ماضی میں آپ کو دھوکا دیا ہوا ہے تو فوری طور پر اس سے اگر دور ہو جائیں گے تو ہی بہتر رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے ہوں یا غیر ان کو ان کے حالات پر چھوڑ دیں ابھی کچھ کہنا فضول ہوگا آپ کو ہی غلط ثابت کرنے کی کوشش کی جائے گی اور پھر بہت دل برداشتہ ہوں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دنوں کوئی بڑا کام نہ کریں اگر مجبوری ہو تو پھر استخارے کی مدد سے چلیں ورنہ وقت کو ٹالنے کی کوشش کریں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ آج بحرحال مشکل سا دن ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ کسی بھی انتظار میں بیٹھے ہیں بحکم اللہ ان کی امید بھر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ آج دوپہر کے بعد ہی بہتری کا ایک سلسلہ بھی شروع ہو سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کیڑوں مکوڑوں کو خوراک ڈالنا آپ کے لئے بندش اور بد نظری سے نکالنے میں بحکم اللہ مددگار رہے گاا ور جو کام رکا ہوا تھا وہ بھی چل پڑنے کے امکانات ہیں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج بھی تھوڑی سی آزمائش سی نظر آتی ہے۔ آپ کے کاموں میں رکاوٹ نظر آ رہی ہے۔ مگر امید ہے کہ یہ زیادہ عرصہ تک نہیں چلے گی اس لئے فکر مند نہ ہوں۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لووں نے کاروبار میں پیسہ لگانا ہے وہ لگا سکتے ہیں۔ امید تو بہت ہے کہ فائدہ رہے گا۔ مگر کسی کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ہرگز بھی کوشش نہ کریں تو بہتر ہے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد کو خانگی معاملے میں مشکلات کا سامنا ہے وہ چند دن بالکل خاموشی سے کام کرتے رہیں۔ تھوڑا سا سخت وقت ہے وہ ان شاءاللہ گزر ہی جائے گا۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نئے کام کی ابتداءکے لئے ان شاءاللہ موزوں وقت رہے گا اور ضرورت پوری ہونے کے لئے کسی طرف سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا اور اپنوں سے صلح بھی ہو سکتی ہے۔