قومی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز پہنچ گیا 

قومی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز پہنچ گیا 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)  قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل  11 کھلاڑی لاہور سے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے ہیں۔11 کھلاڑیوں میں عابد علی، اظہرعلی، فواد عالم، عمران بٹ، محمد عباس سمیت نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود شامل ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے  ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور ان کی  کوشش ہوگی کہ وہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں سکواڈ میں شامل کھلاڑیو ں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسان حریف نہیں ہے اور پوری طاقت سے میدان میں اتریں گے اور شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گے  مزید کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے بھرپور تیاری کی ہے دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے اظہر علی نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم کے لئے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم فتح سے ہمکنار ہو۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -