ہاکی ایونٹس کا شدت سے انتظار ہے، اظفر یعقوب

ہاکی ایونٹس کا شدت سے انتظار ہے، اظفر یعقوب

  

 لاہور(افضل افتخار)قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اظفر یعقوب نے کہا کہ ہاکی ایونٹس کا شدت سے انتظار ہے طویل عرصہ سے میدان میں نہیں اترے مگر اس کے باوجود بھی فٹنس پر مکمل توجہ ہے جب بھی کھیلنے کا موقع ملے گا شائقین کو مایوس نہیں کریں گے مزید کہا کہ ملک میں کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے او ر اس کو منظر عام پر لانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوششیں قابل تعریف ہیں مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر میچ میں ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کروں ہاکی میراجنون ہے او ر قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا میں اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتا ہوں امید ہے کہ جلد ہی قومی ہاکی ٹیم میدان میں نظر آئیگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -