فلم یاریاں میں پاور فل کردار میں نظر آؤنگا، موسیٰ خان
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارموسیٰ خان نے بتایاکہ فلم ”یاریاں“میں پرستاروں کو ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گا، فلم میں دوہرا کردارنبھا رہا ہوں جو ہیرو کے ساتھ ولن کا کردار ہے۔ یہ انتہائی مشکل کردار ہے لیکن میں نے اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے کیونکہ میں ہمیشہ سے مشکل کرداروں کی تلاش میں رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہدایتکار ظہیر یاسین نے مجھے اس منفرد اور پائیدار کردار کیلئے منتخب کیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ فنکار کا کام محنت کرتا ہوتا ہے۔
اور اس کا پھل دینا خدا کی ذات کے ہاتھ میں ہوتاہے،مجھے قوی امید ہے کہ خدا کی ذات مجھے ضرور کامیابیوں سے نوازے گی۔