گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
نیویارک(اے پی پی)امریکا میں جاری گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، میزبان ٹیم امریکا، قطر، میکسیکو اور کینیڈا نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ کوارٹر فائنل سٹیج میں قطر نے ایل سلواڈور، میکسیکو نے ہونڈوراس، امریکا نے جمیکا اور کینیڈا نے کوسٹاریکا کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 30 جولائی کو کھیلے جائیں گے جس میں امریکا کا مقابلہ قطر جبکہ میکسیکو کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کا فائنل 2 اگست کو کھیلا جائے گا۔