ٹوکیواولمپکس، امریکہ گولڈ میڈلزکی دوڑ میں سب سے آگے 

ٹوکیواولمپکس، امریکہ گولڈ میڈلزکی دوڑ میں سب سے آگے 

  

  

ٹوکیو(نیٹ نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں مقابلے زور و شور سے جاری ہیں اور ہر ملک میڈلز کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوششوں میں ہے امریکہ کی ٹیم نے اب تک سب سے عمد ہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور گولڈ میڈلز کی دوڑ میں سب سے آگے ہے اس نے اب تک 7 گولڈ میڈل اپنے نام کرلئے ہیں  اس کی اب تک مجموعی میڈلز کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ مقابلے کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر میزبان ملک جاپان ہے  چین فہرست میں تیسرے نمبر پرہے جس نے اب تک ایونٹ میں 6 گولڈ میڈل جیتے ہیں مجموعی طور پر اس کے میڈلز کی تعداد18 ہوچکی ہے کامیاب امریکی اور جاپانی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسی طرح سے عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ میڈلز اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -