اولمپکس، میڈل تقریب میں 30 سیکنڈز ماسک اتارنے کی اجازت

اولمپکس، میڈل تقریب میں 30 سیکنڈز ماسک اتارنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹوکیو (این این آئی) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ٹوکیو اولمپکس میں وکٹری اسٹینڈ پر کوویڈ پروٹوکولز کے تحت میڈل تقریب میں 30 سیکنڈز تک ماسک اتارنے کی اجازت دے دی۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق ایتھلیٹس فوٹو کے علاوہ پلیٹ فارم پر سماجی فاصلہ قائم رکھیں، ماسک صرف تیس سیکنڈز کے لیے اتار سکتے ہیں تاہم کئی ایتھلیٹس مقررہ وقت سے زیادہ ماسک اتارتے دیکھے گئے ہیں۔آئی او سی کے مطابق سپورٹ اسٹاف اور کوچز کو بھی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا۔
، سپورٹ اسٹاف اور کوچز اسٹینڈز سے چلاتے ہیں، ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں، تمام افراد ٹوکیو اولمپکس کے ضابطے کے مطابق چلیں۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ بدقسمتی سے ہم جشن منانے کی اجازت نہیں دے سکتے، ایتھلیٹس صرف سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر تصویر لے سکتے ہیں۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 12 اگست سے شروع ہوگی جس میں دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم اس دورے کے بعد 25 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔