برطانیہ نے ڈائیونگ کے سنکرونائزڈ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

برطانیہ نے ڈائیونگ کے سنکرونائزڈ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

  

ٹوکیو(اے پی پی)اولمپک گیمز، برطانیہ نے ڈائیونگ کے سنکرونائزڈ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا، چین نے چاندی اور روسی اولمپک کمیٹی نے برانز میڈل حاصل کیا۔  جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز ڈائیونگ کے 10 میٹر سنکرونائزڈ مقابلے میں برطانیہ کے تھامس ڈیلی اور میٹی لی نے عمدہ کارکردگی کی بدولت 471.81 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔

۔ چین کے سین چین اور یوان کاؤ نے 470.58 پوائنٹس کے ساتھ چاندی اور روسی اولمپک کمیٹی کے الیگزینڈر بوندر اور وکٹر منیبوف نے 439.92 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -