شاداب خان کا اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں کیلئے فنڈ اکھٹا کرنے کا اعلان

  شاداب خان کا اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں کیلئے فنڈ اکھٹا کرنے کا اعلان

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میں آئندہ سال اگلے اولمپکس کی تیاریوں کے لیے پاکستان کے اولمپک کھلاڑیوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کا وعدہ کرتا ہوں، طلحہ طالب جیسے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے ہم سب کو پاکستان کے ہیروز کی حمایت میں اپنا کردار اد اکرنا چاہیے، شاداب خان نے اپیل کی کہ پاکستان کے لیے میرے ساتھ شامل ہوں، انہوں نے ہیش ٹیگ ایس کے اولمپکس فنڈ کا استعمال کیا“۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020ء  میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے تاریخ رقم کردی۔

ٹوکیو اولمپکس 2020ء  میں اتوار کے روز 67 کلوگرام کیٹگری کے لیے مردوں کے مقابلے ہوئے، جس میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے بھی حصہ لیا۔ طلحہ طالب 67 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کامیابی تو حاصل نہ کرسکے مگر انہوں نے تاریخ رقم کی اور 320 کلو گرام وزن اٹھا کر پانچویں نمبر پر رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -