تینوں طرز کی کرکٹ میں مستندآل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں، حسن

تینوں طرز کی کرکٹ میں مستندآل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں، حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ بالنگ اورحال ہی میں بیٹنگ کے دوران اپنی پاور ہٹنگ صلاحیتوں سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بننے والے27 سالہ  قومی کرکٹرحسن علی کا کہنا ہے کہ وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ایک مستند آل رانڈر بننا چاہتے ہیں۔وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 4ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز اور 2 ٹیسٹ میچز کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ کے اہم رکن ہیں۔مجموعی طور پر 107 بین الاقوامی میچز میں 195 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی اس دوران 691انٹرنیشنل رنز بھی بناچکے ہیں تاہم انجری کے بعد رواں سال کم بیک کرنے والے حسن علی کی بالنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں نمایاں بہتری دیکھی جاسکتی ہے حسن علی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ باؤلنگ میرے لئے بڑا چیلنج ہے اور میری کوشش ہوگی کہ میں زیادہ سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کروں۔