نووک اولمپکس گیمز ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نووک اولمپکس گیمز ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  

ٹوکیو(اے پی پی)سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور  اولمپک گیمز کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ  اولمپک گیمز کے مینز  ٹینس  ایونٹ کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے مردوں کے  سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں حریف جرمن کھلاڑی جان لینارڈ سٹروف  کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔  جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پیر کو کھیلے گئے مینز  سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میچ میں ٹاپ سیڈڈ سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ نے   شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی جان لینارڈ سٹروف  کو   سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پری  کوارٹر فائنل مقابلوں میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی الیجانڈرو فوکینا سے ہوگا۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -