انڈر 19ورلڈکپ، کھلاڑیوں کا کیمپ 29جولائی سے شروع 

انڈر 19ورلڈکپ، کھلاڑیوں کا کیمپ 29جولائی سے شروع 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انڈر19کے 32 کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ کاآغارواں ہفتے 29 جولائی کو نیشنل اسٹیڈیم میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں ہو گا،آٹھ ہفتے تک جاری رہنے والے کیمپ میں پورے ملک سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔32 ممکنہ کھلاڑیوں میں پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کے تمام 17 ممبران شامل ہیں ان کا انتخاب اپریل کے دورہ بنگلہ دیش کے انتخاب کے لئے کیا گیا تھا تاہم بنگلہ دیش میں کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے دورہ بنگلہ دیشں ملتوی کر دیا گیا تھا۔انڈر 19 کیمپ ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیر نگرانی شروع ہو گا، سابق ٹیسٹ باؤلرراؤ افتخار باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے اور مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ ہونگے۔کرکٹ اور فٹنس مشقوں کے علاوہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔32 کھلاڑوں اور عملے کے ارکان کراچی آمد سے پہلے اپنے آبائی علاقوں میں کوویڈ ٹیسٹ کروائیں گے،کراچی آمد پر تمام کھلاڑیوں کے دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ کراوئیں جائیں گے۔دوران کیمپ کوویڈ 19 کے قواعد و ضوابط سختی سے لاگو ہونگے۔ممکنہ کھلاڑیوں میں بیٹرز،عباس علی (خیبر پختونخواہ)، عبد الفسیح (ناردرن)، عبدالواحد بنگلزئی (بلوچستان)، عون شہزاد (جنوبی پنجاب)، فہد منیر (سنٹرل پنجاب)، معاذ صداقت (خیبر پختونخواہ)، محمد عرفان نیازی (سنٹرل پنجاب)، محمد شہزاد (سدرن پنجاب)، محمد وقاص (سنٹرل پنجاب)، مبشر علی (سدرن پنجاب)، قاسم اکرم (سنٹرل پنجاب) اور رضوان محمود (سندھ)،فاسٹ باؤلرز میں حمد خان (خیبر پختونخوا) شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -