بنگلہ دیش نے زمبابوے سے ٹی20 سیریز جیت لی

بنگلہ دیش نے زمبابوے سے ٹی20 سیریز جیت لی

  

ہرارے(اے پی پی)سومیا سرکار کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت  بنگلہ دیش نے تیسرے اور فیصلہ کن  ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے  شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2سے  جیت لی۔  بنگلہ دیشی ٹیم 194 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سومیا سرکار نے  دو وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ میں 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کر دار ادا کیا۔ ان کو شاندر کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے فیصلہ کن تیسرے  میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔  ویسلے مادھیویرے نے 54 اور ریگیس چکابوا نے 48 رنز بنائے۔ریان برل نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔  بنگلہ دیش کے باؤلر سومیا سرکار نے دو، جبکہ شریف الاسلام،سیف الدین  اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سومیا سرکار کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم نے 194 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سومیا سرکار نے عمدہ  بیٹنگ کرتے ہوئے  68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،کپتان محمود اللہ 34  رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شمیم حسین نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے، شکیب الحسن نے 25 رنز بنائے۔  زمبابوے کی طرف سے  لیوک جونگوے  اور مازاربانی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیشی سومیا سرکار کو میچ  اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\932

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -