کیربین لیگ،سینٹ لوشیا شاہنواز کو سکواڈ میں شامل کرنے کی خواہشمند
لاہور (آئی این پی)کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل)کی فرنچائز سینٹ لوسیا زوکس ابھرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کو سکواڈ میں شامل کرنے کے لیے بات چیت کررہی ہے۔ سینٹ لوسیا زوکس کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کے 9ویں ایڈیشن کیلئے پاکستان کے دو کرکٹرز وہاب ریاض اور عثمان قادر کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔22سالہ دہانی سی پی ایل کے آغاز کے وقت ویسٹ انڈیز میں ہی ہوں گے۔