برطانیہ کے تھامس پڈکاک نے  بائیک سائیکلنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

برطانیہ کے تھامس پڈکاک نے  بائیک سائیکلنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

  

ٹوکیو(اے پی پی)برطانیہ کے تھامس پڈکاک نے ٹوکیو اولمپک گیمز میں ماؤنٹین بائیک سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا، سوئٹزرلینڈ کے میتھاس فلوکیگر نے چاندی اور سپین کے ڈیوڈ والیرو سیرانو نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ کھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپک  کے دلچسپ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز مینز ماؤنٹین بائیک سائیکلنگ ایونٹ میں برطانیہ کے تھامس پڈکاک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

 انہوں نے 28.25 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 25 منٹس اور 14 سیکنڈز میں طے کیا۔ سوئٹزرلینڈ کے میتھاس فلوکیگر نے 20 سیکنڈز کے فرق سے چاندی اور سپین کے ڈیوڈ والیرو سیرانو نے 34 سیکنڈز کے فرق سے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -