اولمپک گیمز، جنوبی کوریا نے دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا

اولمپک گیمز، جنوبی کوریا نے دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا

  

ٹوکیو  (اے پی پی) اولمپک مقابلے، جنوبی کوریا نے مینز آرچری ٹیم ایونٹ کے فائنل میں چائنیز تائپے کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں جاپان نے ہالینڈ کو شکست دی۔  گزشتہ روز یومینوشیما فیلڈ میں کھیلے گئے مینز آرچری ٹیم ایونٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا نے چائنیز تائپے کو بآسانی 0-6 سے ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا، جنوبی کوریا کا یہ ٹوکیو گیمز میں مجموعی طور پر دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے برانز میڈل میچ میں میزبان جاپان نے ہالینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -