اولمپکس، کینیڈا کی مارگریٹ نے سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

اولمپکس، کینیڈا کی مارگریٹ نے سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹوکیو(اے پی پی)اولمپک گیمزمیں کینیڈا کی مارگریٹ  میک نیل نے سوئمنگ کے 100 میٹر بٹرفلائی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ویمنز سوئمنگ کے 100 میٹر بٹرفلائی  مقابلے میں کینیڈا کی مارگریٹ  میک نیل نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ  55.59 سیکنڈ میں طے کرکے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ چین کی جانگ یوفی 55.64سیکنڈز کے ساتھ  دوسرے نمبر پر رہی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا  اور آسٹریلیا کی ایما میک کین 55.72 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔سویڈش دفاعی چیمپئن اور عالمی ریکارڈ ہولڈر سارہ                 سجوسٹروم اس مقابلے میں  ساتویں پوزیشن حاصل کر سکیں۔\932