اولمپکس، جوڈو میں جاپانی بھائی و بہن نے گولڈ میڈل جیت لیا

اولمپکس، جوڈو میں جاپانی بھائی و بہن نے گولڈ میڈل جیت لیا

  

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جوڈو میں جاپانی بھائی اور بہن نے گولڈ میڈلز جیت کر تاریخ رقم کردی، میزبان کھلاڑی یوٹا ایبے نے ویمنز 52 کے جی میں گولڈ میڈل جیت لیا۔اس سے چند گھنٹے قبل ان کی بھائی ہیفیومی نے مینز 66 کے جی میں طلائی تمغہ حاصل کیا، ان دونوں نے ایک ہی اولمپکس میں ٹائٹلز جیت کر تاریخ رقم کی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے سگے بھائی بہن بنے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارنامہ سر انجام دینے کی بہت خوشی ہے عمدہ پرفارمنس کے لئے سخت محنت کی تھی۔

  

مینز 68 کے جی تائیکوانڈو میں یولوگبیک راشیٹوف نے ازبکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، برطانیہ کے بریڈلے سینڈن سلور اور چین کے شوئی زاؤ نے برانز میڈل پایا.فینسنگ (شمشیر زنی) ویمنز فوائل انفرادی ایونٹ میں امریکا کی لی کائیفر نے سونے، اینا ڈیریگلیزووا نے چاندی اور لاریسا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -