اولمپکس، مینز باسکٹ بال میں چین اور سربیا کی ٹیمیں کامیاب

اولمپکس، مینز باسکٹ بال میں چین اور سربیا کی ٹیمیں کامیاب

  

ٹوکیو(اے پی پی)اولمپک گیمز کے مینز باسکٹ بال ایونٹ میں چین نے بیلجیئم اور سربیا نے جاپان کو شکست دے دی۔ ویمنز ایونٹ میں چین اور رومانیہ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز مینز باسکٹ بال ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں چین نے بیلجیئم کو سخت مقابلے کے بعد 20-21 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں سربیا نے میزبان ٹیم جاپان کے خلاف بآسانی 11-21 سے کامیابی حاصل کی۔ خواتین کے ایونٹ میں چین نے جاپان کو 12-15 سے زیر کیا۔

جبکہ رومانیہ نے منگولیہ کو 14-22 سے شکست دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -