میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت میں گواہ حمنہ زبیر پر جرح مکمل 

میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت میں گواہ حمنہ زبیر پر جرح مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طلاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظہر اقبال رانجھا نے گلوکارعلی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت میں گواہ حمنہ زبیر پر جرح مکمل کرلی، عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی درخواست پر سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گلوکار علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع پاکستان آتی ہیں مگر عدالت نہیں، علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کی گواہ حمنہ زبیر پر جرح مکمل کی، علی ظفر کے وکلا نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت پر میشا شفیع کو بلوایا جائے  جس پر میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ان پر جرح کی جائے اس حوالے سے عدالت پہلے ہی حکم دے چکی تاہم علی ظفر کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اگر تمام لوازمات پورے نہ ہوں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قانونی نہیں ہوتا میشا شفیع پاکستان آتی ہیں مگر عدالت نہیں آتیں اب تو کینیڈا سے فلائٹس بھی کھل چکی ہیں انھیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے جس پر میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ اب ڈیلٹا وائرس ٍآ چکا  حالات ابھی بھی بہتر نہیں، گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر میشا شفیع ان کی والدہ یا خاوند میں سے کوئی ایک فریق پیش کیا جائے گا
، اس حوالے سے وہ جلد آگاہ کر دیں گے کہ کس پر جرح کروائی جائے گی، عدالت نے ہدایت کی کہ

مزید :

علاقائی -