ملزم حافظ اشفاق کی عبوری ضمانت 2اگست تک منظور 

  ملزم حافظ اشفاق کی عبوری ضمانت 2اگست تک منظور 

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے بچوں کی لڑائی کے دوران گولیوں سے زخمی ہونے والے حافظ قرآن ملزم حافظ اشفاق کی عبوری ضمانت 2اگست تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا چونگی امرسدھو کا رہائشی ملزم حافظ اشفاق نے زخمی حالت میں ہسپتال سے چھٹی لے کر اپنی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی،زخمی حالت میں ملزم نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیارکیا کہ بچوں کی لڑائی پر مخالفین نے اس پرپر سات فائر کئے،مخالفین نے پولیس ساتھ مل کر الٹا مجھ پر مقدمہ درج کرا دیا، مخالفین کا بھائی پولیس کانسٹیبل ہے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا گیا، عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -