جوہر ٹاؤن، 6 سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش، ملزم گرفتار

جوہر ٹاؤن، 6 سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤ ن میں چھ سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش،شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاو ن میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی تو بچی نے شور مچا دیا، خوش قسمتی سے شور مچانے پر بچی کا والد پہنچ گیا۔اس اثنا میں اہل علاقہ بھی موقع پر آگئے اور بچی کو زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی،پھر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محبوب بچی کا ہمسایہ تھا اور بچی کو اپنی چھت پر لے گیا تھا،پولیس نے ملزم محبوب کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -