صارف عدالت کی منتقلی کی جگہ کا علم نہ ہونے پر سائلین کو مشکلات 

صارف عدالت کی منتقلی کی جگہ کا علم نہ ہونے پر سائلین کو مشکلات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) صارف عدالت نئی جگہ پرمنتقل ہونے کاعلم نہ ہونے سے سائلین کی مشکلات بڑھ گئیں،واضح رہے کہ صارفین کی شکایت کا ازالہ کرنے کیلئے لاہور کی اہم صارف عدالت کو160 ریواز گارڈن میں پانچ مرلہ کا ایک مکان کرائے پر لے کر وہاں منتقل کر دیا صارف عدالت میں دکانداروں کی طرف سے اشیا ء خراب دینے پر ان کے خلاف کے خلاف دعوی جات دائر کئے جاتے ہیں، یہ سپیشل عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تھی جہاں سے اسے اب مذکورہ جگہ پر منتقل کردیاگیا  سائلین کا کہناہے کہ لگتا ہی نہیں کہ یہاں عدالت منتقل ہوئی اور نہ صارفین کو علم ہے صارفین سارا دن جوڈیشل کمپلیکس میں نئے کیس دائر کرنے کیلئے فائلیں پکڑے عدالت کے بارے پوچھتے رہتے ہیں جبکہ اکثر اپنے کیسوں کی تاریخیں معلوم کرنے کیلئے صارف عدالت کو تلاش کرتے رہتے ہیں جو کہ اب نئی جگہ منتقل ہوچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -