باپ کے ہاتھوں تشدد کا شکار  ہونے والی لڑکی کی درخواست پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

 باپ کے ہاتھوں تشدد کا شکار  ہونے والی لڑکی کی درخواست پر پولیس سے مقدمہ کا ...

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج لاہور راحیلہ عمر نے باپ کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی کی درخواست پر تھانہ نشتر کالونی پولیس سے مقدمہ کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آج   تک ملتوی کردی،درخواست گزار 20سالہ سمیرا کاموقف ہے کہ اس کے والد ندیم شاہ نے اسے تشدد کر کے کمرے میں بند کر رکھا تھا، اسے محلے داروں نے کمرے کا تالا توڑ کرباہر نکالا اورپولیس کے حوالے کیا۔

 لڑکی کی والدہ کنیز فاطمہ نے اپنے شوہرکے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا۔

لڑکی کی والدہ کنیز بی بی عدالت کے باہر روتے ہوئے بتایا کہ دوسری شادی کے لئے اس کے خاوند بیٹی کو تشددکا نشانہ بناتارہا ہے، شوہرنے 5 سال پہلے بچی چھین کرمجھے الگ کردیا تھا۔

مزید :

علاقائی -