صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں،شہریوں سے 21لاکھ نقدی، زیورات، موبائل، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا 

  صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں،شہریوں سے 21لاکھ نقدی، ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقے چور ریحان کے گھر سے 4 لاکھ نقدی و زیورات، شمالی چھاؤنی کے علاقے میں نامعلوم چور مظفر نامی شہری کے گھر گھس کر تالے توڑ کر 5 لاکھ مالیت کی نقدی، گھڑیاں اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو منیر حسن کی فیملی کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ 10 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اور موبائل فون لیکر فر ار ہو گئے گلشن راوی کے علاقہ میں مشتاق کی فیملی سے 1لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون، ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکو اسماعیل کی فیملی سے 2لا کھ 20 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل چھین کر فر ار ہو گئے جبکہ شالیمار کے علاقہ میں رفیق اور اسکی فیملی سے2لاکھ 50ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے کاہنہ کے علاقہ میں اسحاق کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 1 لا کھ روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے مغلپورہ کے علا قہ میں امجد سے گن پوائنٹ پر40 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا گلبرگ کے علاقے مدینہ کالونی سے دو نامعلوم افراد 12سالہ بچے سے موٹر سائیکل نمبر ایل ای ڈبلیو 7497 چھین کر فرار ہو گئے جبکہ برکی، فیصل ٹاؤن میں گاڑیاں اور قلعہ گجر سنگھ،گلبرگ،مستی گیٹ اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -