ڈی آئی جی آپریشنز کا پی ایم اور سٹیزن پورٹل پر موصول درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے پولیس افسران کو پی ایم پورٹل اور سیٹیزن پورٹل پر موصول درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس کارروائی سے مطمئن نہ ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کو دوبارہ کھولا جائے ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز تمام موصل درخواستوں کا جواب فوری مرتب کروائیں۔ ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران بروقت کارروائی کریں، پینڈینسی کسی صورت برداشت نہیں متعلقہ افسران درخواست دہندہ شہریوں سے رابطہ کر کے قانون کارروائی سے مطمئن کریں انہوں نے کہا کہ 15 کالز پر مقدمات کے اندراج کی شرح کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے سرکلزریڈرز تمام درخواستوں کا ریکارڈمرتب کر کے برقت کارروائی کروائیں۔ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس افسران ایف آئی آرکے اندراج کے ساتھ ورک آؤٹ کربہتر کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔پولیس کے دائرہ اختیارات سے باہر درخواستوں پر متعلق شہریوں کورہنمائی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبروکا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ دری ہے۔جرائم کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔