فیکٹری ایریا پولیس نے فوٹیج کی  مدد سے موٹر سائیکل چور کوپکڑلیا

فیکٹری ایریا پولیس نے فوٹیج کی  مدد سے موٹر سائیکل چور کوپکڑلیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فیکٹری ایریا غلا م شبیر اعو ان نے کارروائی کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹرسائیکل چور رمضان کو گرفتار 

کر کے ملزم رمضان سے 2 موٹر سائیکلیں،2 موبائل فونز، پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ملزم رمضان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرتے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزم نے دوران ابتدائی تحقیقات موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -