کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی، 91 کنال سرکاری اراضی واگزار

  کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی، 91 کنال سرکاری اراضی واگزار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کینٹ ڈویژن پولیس نے ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کر بھسین گاؤں باٹا پور کے علاقے میں اربوں روپے مالیت کی 91 کنال سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کروالی ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر قبضہ واگزار کروانے کیلئے لاہور پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے مشترکہ کارروائی کی جس میں لاہور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ایس پی کینٹ نے مزید بتایا کہ ملک وزیر اعوان نامی شخص 35 کنال سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر ایک ہاؤسنگ کالونی بنا رہا تھا جبکہ 07 ایکڑ سے زائد علیحدہ رقبہ پر اسلم نامی شخص عرصہ دراز سے قابض تھا واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی کینٹ صاعد عزیز اور ان کی ٹیم کو قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی پر شاباش دی ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر قبضہ گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیاگیا ہے۔انہوں نیکہاکہ سرکاری اراضی سمیت کسی بھی شخص کو شہریوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر کسی صورت قابض نہیں ہونے دیں گے۔ سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،لاہور پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے،شہری قبضہ گروپوں بارے شکایت کیلئے سی سی پی او آفس میں قائم اینٹی قبضہ سیل یا  نان ایمرجنسی ہیلپ لائن 1242 پر کال کرکے  شکایات درج کروا سکتے ہیں۔داد رسی کے لئے قانون و ضوابط کے مطابق فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -