دریائی چیک پوسٹس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس

دریائی چیک پوسٹس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کی ہدایت پر دریائی چیک پوسٹس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر عابد خان نے کی اجلاس میں ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر عابد خان سمیت ہیڈ کوارٹر سے دیگر افسران موجود تھے. اجلاس میں دریائی چیک پوسٹس کی بلڈنگز اور وہاں موجد اسلحہ، گاڑیاں، موٹر سائیکل، کشتیاں و دیگر سامان کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا گیامزید ریجنل و ضلعی افسران سے دریائی چیک پوسٹس کی بہتری کے لیے تجاویز بھی مانگی جائینگی پنجاب ہائی وے پٹرول کو کل 49 دریائی چیک پوسٹس کی نگرانی کا اضافی چارج دیا گیا تھا جس میں راولپنڈی ریجن میں 5، سرگودھا ریجن میں 10،ڈی جی خان ریجن میں 24 اور بھاولپور ریجن میں 10 دریائی چیک پوسٹس ہیں۔

مزید :

علاقائی -